اے دو جہاں کے خاق مالک ہے تو ہمارا (جمیل صدف)

مناجات


اے دو جہاں کے خالق مالک ہے تو ہمارا 
ہر وقت تیرا ہم کو درکار ہے سہارا 

فرعونیت کا سایا ہر سو پڑا ہوا ہے 
موسیٰ کوئی جہاں میں پھر بھیج دے دوبارا 

جنگ و جدل جہاں سے ہو جائے ختم یا رب 
مسکن ہو یہ وطن پھر دار الاماں ہمارا 

راہِ طلب میں یارب پھر تے ہیں در بدر ہم 
عزمِ سفر کو کردے تو رہنما ہمارا 

دل غم کی دھوپ سے یوں بے حال ہورہا ہے 
راحت کا سرپہ سایہ تو کردے آشکارا 

یارب دلِ صدفؔ کی یہ تجھ سے التجا ہے 
دریائے رنج و غم سے پاجاؤں میں کنارا

جمیل صدفؔ مئو

0 comments:

Post a Comment